سرینگر//حریت (گ) کے جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی نے ’’استقبال رمضان‘‘ کے حوالے سے امت مسلمہ کو بالعموم اور ریاست جموں کشمیر کے مسلمانوں کو بالخصوص مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داری اور ذاکر اِلٰہی کا اہتمام کرتے ہوئے عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور میں امت مسلمہ کو درپیش جملہ مصائب ومشکلات سے نجات حاصل کرنے کی دُعائیں مانگنے کی درخواست کی ہے۔ انہوںنے مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل تلاش کئے جانے کے لیے رواں جدوجہدِ آزادی میں مصروف عمل ارکان، قیدوبند کی صعوبتوں میں مبتلا نظربندوں کے علاوہ جملہ شہدائے کشمیر کے لواحقین، یتیم بچوں اور بیوہ عورتوں کو مالی معانت کرنے کی مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سبھی حاجت مندوں کی ضروریاتِ زندگی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔انہوںنے ریاست کے غیور اصحاب ثروت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حریت کانفرنس کی مالی معاونت کرنے کے لیے اپنے صدقات، عطیات اور زکوٰۃ باخذ رسید ادا کرکے خیر دارین حاصل کریں۔