سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی، این آئی اے نے منگل کی صبح لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی رہائش گاہ واقع، مائسمہ سرینگر پر چھاپہ مارا۔
لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق این آئی اے کی ٹیم پولیس اور دیگر فورسز کے ہمراہ صبح ساڑھے سات بجے مائسمہ پہنچی اور ملک کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔
چھاپے کے وقت پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا اور کسی کو بھی وہاں سے گذرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
این اے آئی نے اُس وقت ملک کی رہائش پر چھاپہ مارا جب وہ پولیس حراست میں ہیں۔