یاتریوں کو مہنگی ہیلی کاپٹر ٹکٹوں کی فراہمی

 سرینگر//پولیس نے امر ناتھ یاتریوں کو ہیلی کاپٹر سروس کے لئے مہنگے داموں ٹکٹیں فراہم کر نے والے 2ٹریول ایجنٹوں کے خلاف باضابطہ سرینگر کے 13Thفائنانس جے ایم آئی سی کورٹ میں چالان پیش کیا ہے ۔سی این ایس کے مطابق 2017میں امر ناتھ یاترا پر آئے ہوئے دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری نے ٹورسٹ پولیس اسٹیشن میںتحریری شکایت درج کی تھی کہ انہیں اور ان کے دیگر ساتھی یاتریوں کو کچھ ٹریول ایجنٹوں نے دھوکہ دیکریاترا پرجانے کے لئے دوگنے داموں ہیلی کاپٹر ٹکٹیں فراہم کیں جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی نسبت تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 7/2017درج کیا گیا تھا ۔پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے دوران پایا کہ امر ناتھ یاتریوں کے لئے گھپا تک چلائی جانے والی ہیلی کاپٹر سروس کا کرایہ فی فرد 3430روپے مقرر تھا لیکن ان ٹریول ایجنٹوں نے شکایت کر نے والے یاتری اور اس کے کچھ ساتھی یاتریوں سے فی ٹکٹ 7500روپے وصول کئے تھے ۔پولیس نے تحقیقات کے دوران پایا کہ 2ٹریول ایجنٹوںنے یاتریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اور انہوں نے معالے کی تحقیقات مکمل کر کے با ضابطہ طور پر 19اپریل کو  ٹریول ایجنٹوں کے خلاف با ضابطہ عدالت میں چالان پیش کیا ہے ۔