اننت ناگ// امر ناتھ یاترا کے14 ویں روز اتوار کو8,734 یاتریوں نے گپھا پر حاضری دی۔ اب تک1,82,712 یاتریوں نے گپھا میں شو لنگم کے درشن کئے ہیں۔اس دوران قاضی گنڈ میں ایک یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے۔32سالہ اجے ساکن بھوپال نامی یاتری کو قاضی گنڈ کے نزدیک دل کا دورہ پڑا۔ اگر چہ ا سے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔ابھی تک یاترا کے دوران 7افراد فوت ہوچکے ہیں۔