سرینگر // بدھ کو امرناتھ یاترا کے دوران مزید دو یاتریوں کی موت واقع ہونے کے بعد اس سال مرنے والے یاتریوں کی تعداد18ہو گئی ہے ۔بدھ کو دل کا دورہ پڑنے سے راجندر پرساد ساکن جھار کھنڈ کی موت پش پتھری جبکہ اشوک مہادو بلون ساکنہ مہاراسٹراکی موت دل کا دورہ پڑھنے سے پنج ترنی کے مقام پر ہوئی ہے اور اس طرح مرنے والے یاتروں کی تعداد 18تک پہنچ گئی ہے جن میں 7یاتری وہ ہیں جو سوموار کو فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بن گے تھے ۔