ہیٹی میں7.0 شدت کا زلزلہ

لندن // ہیٹی میں سنیچر کو7.0شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلہ آنے کے بعد لوگ گھروں سے باہر آئے ،فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ادھرویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر  7.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جمیکا میں حکام کی جانب سے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔