جموں //ہیون کنگڈم ہائی سکول جانی پور نے سپورٹس ڈے کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر کئی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل رینو سچدیوا نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طلباء کیلئے پڑھائی کیساتھ ساتھ جسمانی صحت کیلئے کھیل بھی ضروری ہیں ۔انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تاکہ آئندہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پرریاست و ملک کا نام روشن کرسکیں ۔ان کھیلوں میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
ہیون کنگڈم ہائی سکول نے سپورٹس ڈے منایا
