فیاض بخاری
بارہمولہ // ہیون ناروائو میدان پر ہیون پر یمیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ میں شیری سٹارس نے زنڈفرن سی سی کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے ہرادیا۔اتوار کے روز کھیلے گئے اس فائنل میچ میں شیری بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زنڈفرن کو بلے بازی کی دعوت دی۔جس کے بعد زنڈفرن نے 20 اورز میں 168 رنز بنائے اور ان کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
زنڈفرن کی جانب سے وکٹ کیپر فیاض احمد نے سب سے زیادہ 84 او ر اشفاق ملک نے 37 رنز بنائے۔جس کے جواب میں شیری سٹارس نے پوار اسکور 19 اورز میں مکمل کرلیا اور ان کے سات کھلاڑی آوٹ ہوگئے اور فائنل میچ اپنے کام کرلیا۔ شیری سٹارس کی جانب سے ظفر خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 43گیندوں پر 46 رنز سکور کیا۔
زنڈفرن کی جاب سے رئیس احمد نے تین وکٹیں جبکہ شیری سٹارس کی جانب سے شیخ اشفاق نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس طرح سے شیری سٹاس نے یہ فائنل مقابلہ تین وکٹوں سے جیت لیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ کی چیر پرسن سفینہ بیگ مہمان خصوصی موجود تھیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اْن کی حوصلہ افزائی کی۔