سرینگر//بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے سنیچر کی صبح بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ہیرا نگر سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔یہ واقعہ ضلع کٹھوعہ کے رٹھوعہ علاقے میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے ہیرا نگر سیکٹر میںکسی شے کو اڑتے ہوئے پایا جس کے بعد مذکورہ شے کو مار گراکر اس کو تحویل میں لے لیا گیا۔
مذکورہ شے، جو ڈرون سے ملتی جلتی ہے،کی جانچ ہورہی ہے۔