جموں//صوبائی صدرنیشنل کانفرنس خواتین ونگ ستونت کورڈوگرہ نے پارٹی ورکروں کوپنچایت اوراربن لوکل باڈیزکے انتخابات کیلئے متحرک کرتے ہوئے پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی خواتین ورکروں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتی ہوں کہ وہ آمدہ پنچایتی واربن لوکل باڈیزکے انتخابات میں منتخب ہوکرآئیں ۔ستونت کورڈوگرہ ہیرانگرمیں منعقدہ ایک روزہ خواتین کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔کنونشن کااہتمام سومادیوی سابق سرپنچ اورصوبائی نائب صدرخواتین ونگ نے بین الاقوامی سرحد پر بلاک ہیرانگرکے لونڈی گائوں میں کیاتھا۔اس دوران ستونت کورڈوگرہ کے ہمراہ صوبائی نائب صدر راما سمبیال، صوبائی سیکریٹری وینا اوبرائے، ضلع صدرنیلم شرما، بلاک صدرشکنتلا دیوی اوربلاک سیکریٹری ششی دیوی ودیگران تھے۔اس دوران خواتین لیڈران نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ستونت کورڈوگرہ نے کہاکہ خواتین کا سماج کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں اہم رول ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کوئی بھی انسانی حیات کاشعبہ ایسانہیں ہے جہاں خواتین اپناسرگرم رول ادانہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس پارٹی صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ تے کارگذارصدرعمرعبداللہ کی قیادت میں خواتین کی ترقی اوربہبودکیلئے کاربندہیں اور خواتین کی بااختیارکیلئے انہیں 50فیصدریزرویشن ایم بی بی ایس کیلئے فراہم کروائی۔انہوں نے شیخ محمدعبداللہ کے تھری ٹائر انتظامیہ اورکسانوں کی بہبودکیلئے انجام دیئے گئے اقدامات کویادکیا۔انہوں نے پارٹی ورکروں سے پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے پرزوردیا۔ستونت کورڈوگرہ نے بھاجپاپرمفادپرستانہ ایجنڈے کواپنانے کاالزام لگایا۔ سابق سرپنچ اورصوبائی نائب صدر وومن ونگ سومادیوی نے بھی خطاب کیااورشیخ محمدعبداللہ، ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کی طرف سے کمزورطبقوں کی ترقی کیلئے اداکیے گئے رول پرروشنی ڈالی۔اس موقعہ پر صوبائی سیکریٹری جموں بھارتی شرما، یوتھ صدرگگھوال سیکریٹری لونڈی بلاک اورگیتادیوی بھی موجودتھیں۔