سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو متحدہ مجلس علماء سے اپیل کی کہ وہ سنیچر کیلئے ہڑتال کال واپس لے۔
میرواعظ نے مجلس،تاجر برادری اور سیول سوسائٹی کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اُنہیں این اے آئی کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کی مذمت کی اور اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
میرواعظ نے ایک ٹویٹ میں لکھا''میں گذارش کرتا ہوں کہ متحدہ مجلس علماء 16مارچ کیلئے ہڑتال کی کال واپس لے''۔
واضح رہے کہ مجلس نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں میرواعظ کو این اے آئی نوٹس جاری کئے جانے اور جماعت اسلامی پر سرکاری پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اس کیخلاف سنیچر کو احتجاجی ہڑتال اور جمعہ کو احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی۔