ہٹے گا گر جو35 اے ریاست کا زیاں ہوگا
نہیں آئینِ ہِند میں پھِر کہیں اِس کا نِشاں ہوگا
یہ کاوِش اور محنت کا صلہ ہے شیخ ؔ صاحب کا
زمینِ حبّہؔ میں پیدا کہاں ایسا جواں ہوگا
اِسی شِق کی بدولت ہم ہَیں سارے ہِند میں یکتا
اگر یہ ہٹ گئی سمجھو نہ کل پھِر شادماں ہوگا
مُقدّر نسلِ نَو کا یُوں رہے گا غیر کے تابع
مقیّد دستِ آہن میں یہاں کل کا سماں ہوگا
پلٹ کر گر کبھی دیکھو مِیاں تاریخ کے اوراق
کہیں تحریر میں شامل ضروری یہ بیاں ہوگا
مُبارک شیخؔ صاحب آپ کو آئین کی یہ شِق
یہی مد آپ کے سر پر بصورت سائباں ہوگا
اُٹھائو اپنا پرچم آپ، ہے آئین کا تحفہ
بہت معروف عالم میں اماں ’’ہل‘‘ کا نِشاں ہوگا
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
رابطہ: 9697524469