نئی دہلی// نیشنل کانفرنس صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور حسین مسعودی نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں آنجہانی مہا تما گاندھی کے پتلے کے سامنے ہو کر سر علاقے میں ہوئے تصادم کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور مہلوک نوجوانوں کی لاشوں کو لاحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔دونوں ممبران نے ہاتھوں میں کتبے اٹھائے تھے، جن پر یہ مطالبات درج تھے ۔دونوں اراکین پارلیمان کچھ دیر تک خاموش کھڑے رہے جس دوران انہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے اور پارلیمان کے حدود میں لوگوں کی توجہ مبذول کرائی۔بعد میں دونوں لیڈران خاموشی کیساتھ یہاں سے چل دیئے۔