نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہنومان جینتی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔مسٹر مودی نے ٹوئیٹ کرکے کہا ‘‘ہنومان جینتی کے مبارک موقع پر ملک کے عوام کو دلی مباک باد۔ عقیدت، طاقت، خود کو وقف کرنے اور ڈسپلن کی علامت پون پتر کی زندگی ہمیں ہر بحران کا سامنا کرنے اور اس پر قابو پانے کی تحریک دیتی ہے ’’۔مسٹر امت شاہ نے ٹوئٹ کیا ‘‘پورے ملک کو ہنومان جینتی کہ دلی مبارکباد’’۔