بھدرواہ//بھدرواہ میںمقیم بھارتی فوج کی یونٹ راشٹریہ رائفلز نے1971کے ان جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس جنگ کے دوران اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا تھا۔تقریب ویو ریزورٹ گاٹھا بھدرواہ میں ہوئی جہاں صوبیدار چونی لال (اشوک چکر،ویر چکر ،سینا میڈل)کا مجسمہ رکھا گیا ہے،جس میں افسران کے علاوہ راشٹریہ رائفلز کے جوانوں ،سابق فوجیوں ،ان کے اہل خانہ اور سیول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمانڈنگ آفیسر راشٹریہ رائفلز بھدرواہ نے بتایا کہ شہید چونی لال کی یادگار پر 47ویں سالگرہ روائتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔تقریب میں متعدد تعداد میں شخصیات ،سابق فوجیوں اور سروس اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر چونی لال کی یادگار پر اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ،ایس ایچ او منیر خان اور سابق فوجیوں نے گلباری کی،بعد میں کماندنگ آفیسر نے سابق فوجیوں اور شہیدوں کے گھر والوں سے بات چیت کی۔