سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
حکام کے مطابق کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ گذشتہ رات کو شروع ہوا جو آج صبح تک جاری رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر پار فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ لام سیکٹر کے ڈھونگی کیری علاقے میں پیش آیا۔
تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔