ہندوستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان چوکس

اسلام آباد//ہندوستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان بہت ہی چوکس ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہاں جب تک لوک سبھا انتخابات اختتام پذیر نہیں ہوجاتے سلامتی کا مسئلہ برقرار رہے گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات جمعرات کو نامہ نگاروں کے ساتھ غیر سرکاری بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سلامتی فورس، حکومت اور پاکستان کے لوگ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کسی بھی جارحانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ’’خفیہ رپورٹس ہے کہ دشمن کی دہشت گردانہ سرگرمیاں پلوامہ حملے کے بعد بلوچستان میں اضافہ ہوگیا ہے ۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سرحد کے ساتھ ہی ایران اور افغانستان کی سرحدوں کو بھی محفوظ بنایا جارہا ہے ۔