نئی دہلی// اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعہ ہندوستان میں ’ اسلاموفوبیا‘ کے مبینہ واقعات پر تشویش ظاہر کرنے کے کچھ دنوں کے بعد اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سیکولر ازم اور ہم آہنگی ہندوستان اور ہندوستانیوں کے لئے 'سیاسی فیشن' نہیں بلکہ ’پرفیکٹ پیشن‘ ( جنون وجذبہ) ہے اور اسی باہمی اقدار اور پختہ عزائم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کثرت میں وحدت کے فارمولہ میں باندھ رکھا ہے۔ نقوی نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا‘کہ ہندوستان مسلمانوں کے لئے جنت ہے،کسی بھی حالت میں ہماری کثرت میں وحدت کی طاقت کمزور نہیں ہو سکتی۔