نئی دہلی //منگل کو راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہیں ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ ایوان بالا میں اپنی الوداعی تقریر کرتے ہوئے اپنی 28 منٹ کی تقریر میں، انہوں نے متعدد ضرب المثل استعمال کیے اور جموں و کشمیر میں امن کی بحالی اور کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کی امید ظاہر کی۔اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے ، آزاد ، جنہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز تب کیا تھا جب وہ طالب علم تھے ، نے کہا کہ مہاتما گاندھی ، جواہرال نہرو اور مولانا ابوالکلام آزاد کے بارے میں پڑھ کر انہیں محب وطن بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے 41 سال کے قانون سازی کا تجربہ بیان کرنے میں ہفتوں کا وقت لگے گا اور اسکول کے ایام میں ان کا سیاسی کیریئر کیسے شروع ہوا۔انہوں نے کہا"جب میں جموں و کشمیر میں کالج کا طالب علم تھا ، 14 اگست اور 15 اگست دونوں منایا جاتا تھا، اکثریت 14 اگست کو مناتی تھی، میں ان چند خوش قسمت لوگوں میں شامل تھا ، جو ایک درجن کے قریب تھے ، جو 15 اگست کو مناتے تھے ،آزاد نے کہا وہ ان "خوش قسمت" لوگوں میں شامل ہیں جو کبھی پاکستان نہیں گئے ۔انہوں نے کہا ، "جب میں پاکستان میں حالات کے بارے میں پڑھتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں ایک ہندوستانی مسلمان ہوں‘‘۔آزاد نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنے لئے فخر کرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے پڑوسی ممالک میں ہونے والی برائیوں سے خود کو دور رکھا ہے۔تاہم ، انہوں نے یہ بھی کہا: "اکثریتی فرقے کو بھی دو قدم آگے بڑھانا چاہئے۔"سابق ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کی حیثیت سے اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ انہوں نے شورش زدہ سوپور ضلع میں اپنی پہلی عوامی میٹنگ بلا ئی ، جو آج بھی ناقابل تصور ہے۔انہوں نے کہا ، "میں نے کہا تھا کہ میری حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی حکومت ہوگی اور اگر کوئی وزیر مذہب اور پارٹی کی بنیاد پر کام کرتا ہے تو مجھے شرم آتی ہے۔"آزاد نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور کانگریس کے مرحوم رہنما سنجے گاندھی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ان کی وجہ سے یہاں پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا ، "میں نے پانچ صدور اور چار یا پانچ وزرائے اعظم کے ساتھ ان کی کابینہ کے ممبر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ مجھے 35یا 36بار ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے پارٹی انچارج کی حیثیت سے بھی کام کرنے کا موقع ملا،" ان تجربات سے متعدد چیزیں سیکھیں‘‘۔آزاد کو یہ بھی یاد آیا کہ کس طرح کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور یہاں تک کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے بڑے لیڈران کے ساتھ کام کرنے کے مواقع ملے ، ان کیساتھ پارٹی کی طرف سے بات چیت کی۔ جن میں سی پی آئی (ایم) کے جوتی باسو ، ڈی ایم کے کے ایم کرونانیدھی ، اے آئی اے ڈی ایم کے جے جے للیتا شامل ہیں۔ ، چندر شیکھر ، ملائم سنگھ یادو ، پرکاش سنگھ بادل ، جی کے موپنار ، کے کروناکرن ، فاروق عبد اللہ اور مفتی محمد سعید شامل ہیں۔انہوں نے کہا ، "میں تین وزیر اعظم کے ساتھ پارلیمانی امور کا وزیر تھا۔تاہم ، آزاد نے کہا کہ بی جے پی کے مرحوم رہنما اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ ان کا خصوصی رشتہ رہا۔"میں یہ نہیں بھول سکتا کہ اندراجی مجھے اور فوطیدار جی (مکھن لال فوطیدار) ، جو اس وقت کے ان کے سیاسی سکریٹری تھے ، اٹل جی سے رابطے میں رہنے کے لئے کہتی تھیں۔ انہوں نے بی جے پی کو نہیں کہا ، لیکن ہمیں اٹل جی سے رابطے میں رہنے کا کہا ۔آزاد نے کہا کہ 1991سے96 تک ، جب کانگریس برسر اقتدار تھی ، وہ اقلیتی حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر تھے اور واجپائی حزب اختلاف کے رہنما تھے ، انہوں نے مؤخر الذکر سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا ، "میں نے ان سے یہ سیکھا ہے کہ کوئی ایسا حل کیسے پہنچا جائے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا اپنا مؤقف ہوگا۔"آزاد نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں صرف پانچ بار ہی رویا تھا ، جب سنجے گاندھی ، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی موت ہوگئی تھی ، جو اچانک ہوئی تھیں ، 1999 میں سونامی کے دوران اور 2005 میں ، جب وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی تھے اور دہشت گرد وں نے گجراتی سیاحوں کو ان کے بس پر دستی بم حملے میں ہلاک کردیا۔یہاں تک کہ جب اس کے والد کی موت ہوگئی ، تو اس کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن وہ نہیں روئے۔آزاد نے کہا ، "آج ، میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس ملک سے عسکریت پسندی ختم کرے ،" دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پولیس ، فوجی اور نیم فوجی دستے مارے گئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "وادی کشمیر میں متعدد شہری بھی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور ہماری ہزاروں بیٹیاں اور مائیں بیوہ ہو گئیں۔"آزاد نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ اپنی رفاقت کو بھی یاد کیا، جو اسٹوڈنٹ یونین کے دنوں میں انہیں بڑی تعداد میں ووٹ دیتے تھے۔انہوں نے کہا ، "اب ہم سب الگ ہوگئے ہیں اور جب ہم اپنے ہم جماعتی سے ملتے ہیں تو مجھے ہمیشہ گہرا رنج ہوتا ہے۔"وادی سے بے گھر ہونے والے تمام افراد کے بارے میں انہوںنے کہا ، "ہمارے آشیانہ جو اب تباہ ہوچکا ہے اْجاڈا ہوا ہے ، ہم سب کو اس گھونسلے کی بحالی کے لئے کوششیں کرنا پڑیں گی۔آزاد نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی اور ایوان کے سکریٹری جنرل سمیت دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم کی بھی تعریف کی ، جنھوں نے ہمیشہ ایسے مواقع پر ان کی ذاتی خواہش کی تکمیل کی۔