نئی دہلی// ہندوستانی فٹ بال ٹیم عمان اور یواے ای کے خلاف آئندہ بین الاقوامی دوستانہ میچوں کی تیاری کیمپ کے لئے پیر کو دبئی روانہ ہوگی۔ہندوستان کو 25 مارچ کو عمان سے اور 29 مارچ کو یواے ای سے کھیلنا ہے۔ دونوں میچ دبئی میں ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر اپنا آخری میچ نومبر 2019 میں قطر عالمی کپ کوالیفائرز میں کھیلا تھا۔ اسٹرائکر سنیل چھیتری ٹیم کے ساتھ نہیں جاپائیں گے کیونکہ وہ حال ہی میں کورونا سے متاثرپائے گئے ہیں اور آئسولیشن میں ہیں۔ ہیڈکوچ ایگور اسٹمیک نے کہا کہ یہ بڑی راحت کی بات ہے کہ ٹیم بین الاقوامی میچ کھیلنے جارہی ہے۔27 رکنی ٹیم حسب ذیل ہے۔ گول کیپرز: گرپریت سنگھ سندھو، امرندر سنگھ، سبھاشیش رائے چودھری، دھیرج سنگھ ڈیفنڈر: آشوتوش مہتا، آکاش مشرا، پریتم کوٹل، سندیش جھنگن، چنگلینسانہ سنگھ، عادل، مندار راؤ دیسائی، مشور شریف مڈفیلڈرز: رولن بورگیز، لالینگماویہ، جیکسن سنگھ، رینئر فرنانڈیز، انیرودھاتھاپا، بپن سنگھ، یاسر محمد، سریش سنگھ، ہالی چرن نرجاری، لاللیانزوالا چانگٹے، عاشق کرونینفارورڈ: منویر سنگھ، ایشان پنڈتا، ہیتش شرما، لسٹن کولاسو ۔یواین آئی۔