اندور//گریکو رومن پہلوان سنی جادھو، جو کہ اپن زندگی گزارنے کے لئے گاڑیاں دھونے سمیت عجیب وغریب کام کررہے تھے، کو ا?خرکار انڈین ریلوے میں کھیل کوٹے سے ملازمت مل گئی۔ اندورسے 60 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں نیشنل سلورمیڈلسٹ نے کہا کہ ’’ایک مستقل سرکاری نوکری مجھے اورمیرے خاندان کو بڑی مالی مدد فراہم کرے گی۔ اس سے مجھے صرف تربیت پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔25 سالہ جادھو مغربی ریلوے میں کلرک کے طورپر شامل ہوئے ہیں۔ 2017 میں ان کے والد کے انتقال کے بعد جادھو کی معاشی حالت خراب ہوگئی تھی۔ فروری میں، وزارت کھیل نے جادھو کے لئے 2.5 لاکھ روپے منظور کئے تھے۔ جادھو کاکہنا ہے کہ قومی چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے انہوں نے دوستوں اورخاندان والوں سے پیسے قرض لئے تھے۔ جادھو نے کہا کہ ’’میں نے اپنے کوچ اوردیگرلوگوں سے لئے گئے قرض کو اداکردیا تھا"۔جالندھر میں فروری میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں جادھو 60 کلوگرام میں دوسرے مقام پررہے تھے۔ ارجن ایوارڈیافتہ اورریلوے کے کوچ کرپاشنکر پٹیل نے کہا کہ’’جادھو کو پرتبھا کوٹا یوجنا کے تحت منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی مددکرنا ہے"۔ اس موقع پر کرپاشنکر نے مغربی ریلوے کے اسپورٹس افسر اولمپئن پپو یادو سمیت تمام عظیم شخصیات کا شکریہ اداکیا جنہوں نے سنی جادھو کی حصولیابیوں کوریلوے ڈپارٹمنٹ کے نوٹس میں لانے کا کام کیا اور سب سے بااثرطریقے سے فیڈبیک جمع کرکے اس مخفی صلاحیت کو پہچاننا اورہندوستانی ریلوے اسپورٹس کوٹے میں ملازمت دلانے کی اہم ذمہ داری اداکی۔ایک مزدور کی صلاحیت کو پہچاننا اور مزدوری کرنے والے بیٹے کو ریلوے میں بھرتی ہونے کی راہ دکھائی ان تمام سرگرمیوں میں مغربی ریلوے کشتی ٹیم کے بین الاقوامی ریفری ستیہ دیو ملک نے بھی اہم کردارکیا۔ یواین آئی
ہندوستانی ریلوے کی نوکری ملتے ہیں پہلوان جادھو کی معاشی تنگی ختم ہوگی
