کپوارہ+کنگن//ہندوارہ اور کنگن میں سڑک حادثات میں ایک شہری لقمۂ اجل بن گئے جبکہ 2افراد زخمی ہوئے۔ شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ ہندوارہ کے کچھری یارو میں جمعرات کی شام کو ٹپر اور مو ٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار فرقان احمد کھانڈے ساکن یارو لنگیٹ شدید طور زخمی ہوا ۔مقامی لوگو ں نے اگرچہ اسے ہسپتال پہنچایا تاہم وہ زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ادھر بارہمولہ سے سونہ مرگ کی طرف جارہی ایک آلٹو کار زیر نمبرJK05K/1287 اور سونہ مرگ سے سرینگر کی طرف جارہی ایک انووا زیر نمبر JK13B/0838 کے درمیان کلن گنڈ کنگن میں شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار پرییا مشتاق اور اس کے خاوند مشتاق احمد لون ساکن زہم پورہ شیری بارہمولہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلن پہنچایاگیا۔ ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ زخمی خاتون کی ٹانگ میں چوٹ آئی ہے جس کو برزلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے شوہر کو معمولی چوٹ آئی ہے اور اسے سکمز صورہ لے جایاگیا۔ گنڈ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔