ہندوارہ اسپتال کیلئے مخصوص ایمبولنس کہیں اور منتقل | عوام محکمہ صحت کے فیصلے سے ناراض

کپوارہ//ضلع اسپتال ہندوارہ کی خصوصی ایمبو لنس کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر مقامی لوگو ں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اس فیصلہ پر حیرانگی کا اظہار کیا۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں پہلے ہی ایمبو لنس گا ڑیو ں کی کمی ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں کو اکثر و بیشتر تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سول سوسائٹی ہندوارہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں محض 2 ایمبو لنس موجود ہیں اور اب ایک اہم ایمبولنس کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے یہا ں کے مریضوں کی پریشانیو ں میں اضافہ ہو گا ۔سول سوسائٹی کا مزید کہنا ہے کہ وہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے اس فیصلہ پر سخت حیران ہیں کہ اس ایمبولنس کو دوسری جگہ منتقل کیوں کیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وینٹی لیٹربھی منتقل کیا گیا ۔مقامی لوگو ں نے لیفٹیننٹ گور نر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع اسپتال ہندوارہ میں بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے محکمہ صحت پر دبائو ڈالیں۔