ہند،نیپال بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ | کشمیر کے کھلاڑیوں نے4طلائی اور 3چاندی کے تمغے جیتے

نئی دہلی //اتر پردیش کے چندولی وارانسی میں منعقدہ پہلی ہند،نیپال بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں، کشمیر میں قائم انٹرنیشنل ٹائیگرز مارشل آرٹ آرگنائزیشن کے شرکاء نے 4 طلائی اور 3چاندی کے تمغے اپنے گھر لائے۔27 دسمبر کو شروع ہونے والے اور گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے ایونٹ میں لگ بھگ 900 مارشل آرٹسٹوں نے مقابلہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔لال بازار کے شاہد ہلال ملک نے 55-59 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ، حول کے عاشق سلطان ڈار نے -62 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ، لال بازار کے عرفان مجید ملک نے -56 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا اور حضرت بل کی رابعہ طارق نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔لال بازار کے فیضان علی نے 68 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا، نوشہرہ کے نوید مختار نے اوپن ویٹ کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا اور حوال کے رقیب حسین نے -32 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔کوچ پرویز حسین خان نے اپنے طلباء  پر فخر کا اظہار کیا، جنہوں نے ایک بین الاقوامی ایونٹ میں عمر کے مختلف زمروں میں تمغے جیتے۔