سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی شاندار کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ” ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں ہی نہیں بلکہ جموں میں بھی مقبول ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں 3نشستوں پر جیت درج کرنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے جبکہ جموں میں اُن کی 35 نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
موصوف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”میں بی جے پی کی طرف سے کشمیر میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کو بڑھا چڑھا پیش کرنے کی کاوشوں کو سمجھتا ہوں لیکن جموں صوبے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی 35 نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے؟“۔