سرینگر // ہمہامہ میں سی آر پی ایف اہلکار نے خود کشی کر کے زندگی تمام کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آر ٹی سی کوویڈ سینٹر میں تعینات 43بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکار بھارت بھئی ساکن گجرات کی لاش پائی گئی۔اس نے خود کو پھانسی پر لٹکایا ہواتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔