سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں ایک ترکھان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح کو بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں زیر تعمیر عمارت سے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس سے اپنے ساتھیوں نے فوری طورپر صدر اسپتال پہنچایا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 45 سالہ رمیز احمد بیگ ولد عارف احمد ساکن کنڈی بارہ مولہ کے بطور ہوئی ہے۔
اُن کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔