ہمدرد سکول ترال کی سالانہ تقریب

ترال// ہمدرد گرائمر سکول ترال نے سالانہ دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں علاقے کی اہم شخصیات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں میعاری تعلیم کی افادیت اور اہمیت پر زور دیاگیا۔ ترال میں قائم معروف تعلیمی ادارے ’ہمدرد گرائمر سکول ‘میں سنیچر کو اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی ابتدا میںطلبہ نے مختلف پروگرام پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی جبکہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا ” ہمارے اساتذہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم بچوں کومیعاری اور اخلاقی تعلیم کے نور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تہذیب و تمدن سے بھی جانکاری فراہم کریں“۔انہوں نے ادارے کے تعلیمی میعار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی قابلیت اور سکول انتظامیہ و اساتذہ کی محنت کی سراہنا کی۔ تقریب میں بہترین کارکرد گی حاصل کرنے والے طلاب کوانعامات سے نوازا گیا ۔ تقریب میں اے ڈی سی ترال ریاض احمد ملک کے علاوہ علاقے کے معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔