دھرمشالہ // ہماچل پردیش میں ایک مرتبہ پھر دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک اسکولی بس کے کھائی میںگرجانے سے 26 اسکولی بچوں سمیت 29 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثہ میں متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کانگڑا ضلع میں پیش آیا۔ ہلاک شدگان میں دو ٹیچر اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق بس میں 35 بچے سوار تھے۔ ہلاک شدگان بچے نرسری سے پانچویں جماعت کے طلبہ تھے۔ تقریبا سبھی کی عمر 10 سال سے کم تھی۔ چھ زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال پٹھان کوٹ میںداخل کرایا گیا ہے۔ امدادی کاموں کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم نورپور نے اس واقعہ میں 18 بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پرائیویٹ اسکول کی یہ بس چھٹی کے بعد بچوں کو گھر چھوڑنے کیلئے جارہی تھی کہ نور پور – ملک وال کے نزدیک تقریبا ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ بلجیت رام پٹھانیا اسکول کی یہ بس ملک وال کے ٹھیہڑ کے پاس حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثہ کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
تاہم بتایا جارہا ہے کہ بے قابو ہوکر بس کھائی میں جاگری۔