پونچھ//اتوار کو ہماچل پردیش کے ڈلوزی چمبا شہر میں ایک کار حادثہ میں سوار ضلع پونچھ کے علاقہ لورن سے تعلق رکھنے والے تین لوگ ہلاک ہو گیے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت بشیر احمد ولد صمد شیخ، محمد اقبال ولد غلام محمد اور بشیر احمد ولد محمد سبحان ساکنان بیلہ بلا کے طور پر ہویی ہے۔
حادثہ میں لورن بیلہ بالا سے ہی تعلق رکھنے والا غلام نبی ولد سلطان محمد شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے جس کی حالت ابتر بتایی جاتی ہے۔
خاندانی زارایع کے مطابق یہ چاروں لوگ کام کاج کے سلسلے میں دھلوزی گیے ہویے تھے اور آج ایک کار حادثے میں تین لوگوں کی موت واقع ہویی ہے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے اور وہ وہیں زیر علاج ہے۔
قانونی لوزمات کے بعد انہیں اپنے آبایی علاقے لایا جایے گا جہاں ان کی آخری رسومات انجام دی جاٸیں گی۔