سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کوکہا ” ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔
انہوں نے یہ باتیں پی ڈی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ ،جس میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کے سامنے ایک پولیس گاڑی کھڑا ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔
عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا”ہمارے گیٹوں کے سامنے پولیس ٹرک کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے“۔