جموں//ایچ اوڈی سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت سے دیرینہ مطالبات کوپوراکرنے کی مانگ کی ہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ اوڈی سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدرمحمدلطیف قریشی نے کہاکہ حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ ایچ اوڈی کیڈرسٹینوگرافرس کوبھی سول سیکریٹریٹ میں ان ہی کے کیڈرکے سٹینوگرافرس کی طرز پرترقی کے مواقعے اورمراعات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سول سیکرٹریٹ سے باہر جوبھی ایچ اوڈی سٹینوگرافرس کیڈرملازمین ہیں،نظرانداز ہیں۔یہاں جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں سنجے ابرول، شوکمار،اجے کمارشامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایچ اوڈی سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے بارے میں میمورنڈم کے ذریعے اپنی مانگوں کے بارے میں ریاستی گورنر، ریاستی گورنرکے صلاحکار،ریاستی چیف سیکریٹری کوجانکاری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری مانگوں تین اہم مانگیں ہیں جن میں ایچ اوڈی کیڈرپرائیویٹ سیکریٹریز کو کے اے ایس میں تبدیل کرکے کیڈرریوئوکے ذریعے پرموشن اِن کیرئیر دیتے ہوئے ترقی کے یکساں مواقعے دیئے جائیں، جونیئرسکیل سٹینوگرافرس آف ایچ اوڈی کیڈر جے اینڈکے کے مقابلے میں سینئرسکیل سٹینوگرافرس کی 187 اسامیاں اورپرائیویٹ سیکریٹریز کی 155 اسامیاں (2:1کی شرح ) کے حساب سے جیسے سیکریٹریٹ کے کیڈرسٹینوگرافرس کودی جاتی ہیں )۔جونیئر سکیل سٹینوگرافرس آف ایچ اوڈی کیڈراورکامن سینارٹی مثلا! سینئرسکیل سٹینوگرافر ایچ اوڈی ،ایک مقام ،جی اے ڈی اوربین محکمہ تبادلہ کرناشامل ہیں۔لطیف قریشی ودیگرعہدیداران نے کہاکہ ہماری مانگوں کوپوراکرنے میں تاخیرکی جارہی ہے جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دوبارہ سے ریاستی گورنر،ریاستی گورنرکے مشیر، چیف سیکریٹری سے ملاقات کیلئے درخواست نامہ بھیجاہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایچ اوڈی سٹینوگرافرس کی دیرینہ مانگوں کوپوراکرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔