سرینگر/وادی کشمیر میں جمعہ کو حالیہ ہلاکتوں کیخلاف مکمل ہڑتال سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔
ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دے رکھی ہے۔
شہر سرینگر اور وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات و اہم قصبہ جات میں تمام دکان و کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہیں چل رہی ہے۔
حکام نے تمام حساس مقامات پر پولیس و فورسز اہلکاروں کی اضافی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔