سرینگر//ڈائریکٹرجنرل پولیس نے ہلاکتوں کے تسلسل کوکشمیرکیلئے بدقسمتی قراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ پاکستان کشمیریوں کوشطرنج کی مہروں کی طرح استعمال کررہاہے ۔ڈاکٹرشیش پال وید نے پولیس اہلکارشہزاددلاﺅرکی ہلاکت کوانسانیت وکشمیریت کاقتل قراردیتے ہوئے فورسزکے ہاتھوں نوجوان جوشکار نصیرشیخ کی ہلاکت پرسخت افسوس ظاہرکیا۔انہوںنے پولیس کانسٹیبل شہزاداورنوجوان ویلڈرنصیرکوایکدوسرے کارشتہ داربتاتے ہوئے کہاکہ کتنے دُکھ کی بات ہے کہ دونوں ایک ہی علاقہ میں رہتے تھے اورآج دونوں کی آخری رسومات ایکساتھ انجام دی جائیں گی۔اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسرینگرمیں مہلوک پولیس کانسٹیبل کے اعزازمیں ایک تعزیتی تقریب منعقدہوئی ،جس میں ڈی جی پی ڈاکٹرایس پی وید اورڈپٹی کمشنرسرینگرڈاکٹرفاروق احمدلون سمیت کئی اعلیٰ پولیس اورسیول حکام بھی موجودتھے ۔ اعلیٰ پولیس وسیول حکام نے ازجان ہوئے کانسٹیبل کے تابوت پرگلباری کی ۔ڈی جی پی کہناتھاکہ پاکستان جغرافیائی سیاسی مقاصدکیلئے کشمیریوں کوشطرنج کے مہروں کی طرح استعمال کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں کویہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستان اُنکی جانوں کی پرواہ کئے بغیرشطرنج کی مہروں کی طرح ان کااستعمال کرتارہاہے ،اورابھی بھی ہمسایہ ملک اپنی اسی پالیسی پرکاربندہے کہ کشمیریوں کواپنے سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرتارہے۔انہوں نے جنگجوئیانہ حملے کے دوران اپنی جان گنوابیٹھے پولیس کانسٹیبل شہزادکی ہلاکت کوانسانیت اورکشمیریت کاقتل بتایاجبکہ ڈی جی پی نے جمعرات کی شام رنگریٹ علاقہ میں ایس ایس بی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے اشٹنگوبانڈی پورہ کے رہنے والے 22سالہ ویلڈریاجوشکارنصیراحمدشیخ کی ہلاکت کوبدقسمتی سے تعبیرکیا۔