شوپیاں//ہف شوپیان میں باردو ی سرنگ دھماکہ سے فوج کی کیسپر گاڑی کونقصان پہنچا، جس کے بعد جنگجوئوں نے فائرنگ بھی کی۔سنیچر کی رات قریب11 بجے جنگجوئوں نے ہف شوپیان میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک طاقتور بارودی سرنگ بچھائی تھی اور جب44آر آر کی ایک کیسپر گاڑی وہاں سے گذری تو بارودی سرنگ ایک طاقتور دھماکے سے پھٹ گئی۔باردودی سرنگ دھماکے کیساتھ ہی جنگجوئوں نے فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس موقعہ پر فوجی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دھماکہ اور گولیوں کی آواز سے آس پاس کے علاقوں کے لوگ سہم کر رہ گئے۔اس واقعہ کے فوراًبعدفوج نے ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔