ہف روڑہ تارتھ پورہ سڑک ہنوز برف سے بند

کپوار//کپوارہ کے ہف روڑہ تارتھ پورہ سڑک پر ہنوز برف موجود ہے۔جس کے نتیجے میں علاقے میں رہائش پذیر آبادی کو طرح طرح کے  مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اگر چہ بلڈوزر علاقے میں آیا تھاتاہم برف ہٹانے کے بجائے سڑک کو ناقابل آمدو رفت بنا دیا۔ کے این ایس کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے تحصیل تارتھ پورہ میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود سڑک سے برف نہیں ہٹایا گیا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو چلنے پھر نے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے ڈی سی کپوارہ سے اپیل کی کہ انتظامیہ کی طرف سے علاقے کادورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا جائے اورگوں کی شکایات کاازالہ کیا جائے۔