کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے ہفتہ وار کورونا کرفیو کے دوسرے روز بھی ضلع بھر میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ۔انتظامیہ کی طرف سے جمعہ شام آٹھ بجے سے لگایاگیاکورونا کرفیو جہاں سنیچر دن بھر جاری رہا وہیں ایتوار کو بھی کرونا کرفیو رہا جس دوران صبح سات بجے سے ضروری اشیا کی دکانیں دس بجے تک کھلیںجسکے بعد سبھی دوکانوں کو بند کردیا گیا۔ آج بھی بڑی کم تعداد میں لوگوں کو گھروں سے باہر آتے دیکھا گیاجبکہ سڑکوں پر دن بھر نجی گاڑیاں چلتی رہیں ۔قصبہ کے ساتھ ساتھ گردنواح کے علاقہ جات و دیگر مقامات پر بھی ہفتہ وار کرونا کرفیو نافد رہا۔مڑواہ ، دچھن ، واڑون ، پاڈر ، چھاترو، مغل میدان، ٹھکرائی ، درابشالہ و بونجواہ میں بھی سختی برتی گئی جبکہ صرف ضروری کاموں کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی وہی آج سے طاق دوکانیں ہفتہ میں دو دن جبکہ جفت دوکانوں کو ہفتہ میں تین دن کھلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سنیچر و ایتوار کومکمل کرفیو رہے گا۔