تھنہ منڈی//تھنہ منڈی کے ڈنہ ہسپلوٹ علاقے کے مستری محلہ میں عید میلاد النبی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔فظ محمد نصیر الدین نقشبندی کی صدارت میں ایک عظیم الشان تقریب بنام عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ا س موقعہ پر کشمیر سے آئے ہوئے نامور عالم دین مولانا مفتی محمد منظور نعیمی صدر مفتی جماعت اہلسنت جموں و کشمیر مہمان خصوصی تھے۔ مولانا نعیمی نے کہا کہ سیرت النبیؐ کے مطالعے کی ضرورت ہے کیونکہ سب بڑا مسئلہ آج کے دور میں یہ ہے کہ لوگ کتابیں پڑھنے کے بنا ہی اپنی رائے قائم کرکے اپنے ایمان کو کمزور کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا عید میلاد النبی ؐ کی تقریب جہاں منائی جاتی ہے وہاں سے اللہ تعالیٰ عذات الہی کو اٹھا لیتا ہے اور وہاں رحمتوں کے فرشتوں کا نزول ہوتاہے۔ مفتی محمد منظور نعیمی نے کہا کہ بے نمازیوں کو قطعی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ و ہ عید میلاد النبی کا د عوی کریں کیونکہ عید میلاد النبی وہی منا سکتا ہے جوکہ نبی پاکﷺکی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والی نماز کو قائم کرتا ہے نماز کو ادا کرتا ہے۔اس موقعہ پر صدر محفل حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دینی کتاب کا خود بھی مطالعہ کریں اوراپنی اولادوں کو بھی دین کی جانب رغبت دیں۔