جموں //نیشنل کانفرنس کی جاری لوک سبھا انتخاب میں سیکولر طاقتوں کے استحکام کے لئے ووٹ دینے کی ضرورت پر زور دیا ، تاکہ ریاست کے کمپوزٹ کلچر کو محفوظ رکھا جا سکے۔کٹھوعہ۔ اودہمپور ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار وکرما دتیہ کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے این سی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ریاست ایک مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے اور قت آیا ہے کہ منقسم طاقتوں کو علحیدہ کیا جائے ، جو کہ تینوں خطوں کی یکجہتی اور وحدت کے خلاف ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر اپنا اجنڈا حاصل کرنے کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات کا استحصال کرنے کا الزام لگایا ۔ریلی میں صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے علاوہ ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ ،سابق ایم ایل سی برج موہن شرما ،بی آر کنڈل اور کانگریس کے امیدوار وکرما سنگھ دتیہ نے بھی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہمیں ہر قیمت پر ریاست کے اتحاد اور ترقی کو برقرار رکھنا ہوگا ،انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل قربانیاں پیش کرکے تمام چلینجوں کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کی خدمت کرنے کا ریکارڈ رہاہے ۔ریاستی سیکرٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ، سابق ایم ایل سی برج موہن شرما ،بی آر کنڈل نے بھی ریلی سے خطاب کیا ۔نیشنل کانفرنس لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانگرسی کے امیدوار وکرما دتیہ نے امید کا اظہار کیا کہ حلقہ کے باغیور ووٹران انکے حق میں ووٹ کا استعمال کریں گے اور بی جے پی کو موثر جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بی جے پی کی منقسم اور منافرت کی سیاست کے یکجا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔