نئی دہلی/ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ہربھجن نے کہا ہے کہ جو لوگ حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ہربھجن نے ٹویٹر پر یہ خبر دیتے ہوئے کہا، 'میں کووڈ پازیٹو پایا گیا ہے ۔ میری علامات ہلکی ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔ وہ تمام لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ براہ کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔’’ہربھجن نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ دنیا کے ٹاپ اسپنرز میں سے ایک رہے ہیں۔ ہربھجن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 103 میچوں میں 32.46 کی اوسط سے 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہربھجن ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی گیندباز ہیں۔ جالندھر میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے 367 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 711 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3,569 رنز بھی بنائے ۔ ہربھجن سنگھ 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔(یواین آئی)