سرینگر//ارشاد احمد//ہارون کرکٹ لیگ سیزن 3کا فائنل میچ اے ایم ایس سٹارز ہارون اور ڈار انٹرپرائزز چندہ پورہ ہاروان کے درمیان کھیلا گیا۔ اے ایم ایس سٹارز ہارون نے میچ 37رنز سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کراے ایم ایس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنائے۔ بشیر احمد اور نتین نے بالترتیب69 اور 55 رنز بنائے جبکہ بلال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ڈار انٹرپرائزز چند ہ پورہ ہارون کی کارکردگی مایوس کن رہی اور جلدی جلدی کھلاڑی آوٹ ہوئے اور 17اوور میںپوری ٹیم آوٹ ہوئی اور فقط 109رن ہی بنا پائے اور37رنوں سے فائنل میچ ہار گئے۔اے ایم ایس سٹارز ہارون کے بلے باز بشیر احمد نے 69 رنز بنانے پرمین آف دی میچ قراردیا گیاجبکہ راتھر ٹریڈرز شوپر باغ کے عمر عزیز کو مین آف دی سیریز قراردیاگیا جنہوںنے بلے بازی کرتے ہوئے 409 رن بنائے جبکہ گیند بازی کرتے ہوئے 15 وکٹیں حاصل کیں۔ جموں کشمیر اسپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل، جوائنٹ سیکریٹری بشیر احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ پھاگ ڈیولپمنٹ فورم کے ارکان پیر بلال احمد، ڈاکٹر جی ایم راتھر، پرویز احمد، فاروق احمد کوٹھو بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر دونوں ٹیموں اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے گئے.فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔