سرینگر//ارشاد احمد//سرینگر کے علاقے ہارون میں رواں سال اپریل میں ہارون پریمیئر لیگ سیزن- 3 شروع ہونے جارہا ہے جس میں قومی اور گھریلو کرکٹ کھلاڑی حصہ لینگے۔ ہارون پریمئر لیگ پچھلے سات سال سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہا ہے اسی کے تحت ہارون پرائمر لیگ سیزن۔3 کا باقاعدہ آغاز ہارون میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔تقریب میں ایس ایچ او ہارون محمد ایوب اور پیر بلال اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ ہارون پرائمر لیگ سے وابستہ انتظامیہ کے مطابق ہارون پرائمر لیگ کا تیسرا سیزن رواں سال اپریل کے آخری حصے میں چند پورہ ہارون میں شروع کیا جارہا ہے جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں کی 32 کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیںجس کے لئے مارچ کی 21 تاریخ کو لالچوک سرینگر کے ہوٹل لالہ رخ میں 32 ٹیموں کے منتظمینِ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے کھلاڑیوں کی نیلامی ہونے جارہی ہے۔ہارون پرائمر لیگ کا تیسرا سیزن منعقد ہونے جارہا ہے.واضح رہے کہ ہارون پرائمر لیگ کشمیر میں پہلا لیگ پر مبنی ٹورنامنٹ تھا جسے سات سال قبل شروع کیا گیا تھااور اسے شہرت ملی جبکہ گزشتہ سیزن میں قومی سطح کے متعدد کھلاڑیوں نے اس لیگ میں حصہ لیا تھا ۔