کشتواڑ//کشتواڑ ٹھاٹھری قومی شاہراہ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سڑک کی کشادگی کو لیکر علاقہ ولرڑہ کی عوام سراپا احتجاج ہے اور انھوں نے کام انجام دے رہی کمپنی پر الزام لگایا کہ سڑک کی تعمیر کے سبب انکے مکانات و زمینیں کھسک رہی ہیں جس سے کسی بھی وقت بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ چھ ماہ سے جہاں نیچے سے سڑک کی کشادگی کے دوران پہاڑ کو کاٹا جارہا ہے وہیں اونچائی پر کئی مکین دہائیوں سے رہایش پذیر ہےںاور مشینوں کے کام کے سبب زمین دن بدن کھسک رہی ہے لیکن تعمیراتی کمپنی کوئی دیوار نہیں دے رہی ہے جس سے انکی جان و مال کو کافی خطرہ لاحق ہے اور رات بھر وہ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس پر جلد کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والے دنوں کے اندر کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔سیاسی و سماجی کارکن واصل ڈولوال نے بتایا کہ انھوں نے اس علاقہ کا مکمل دورہ کیا جہاں دیکھا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ہورہے کام کے سبب زمین کھسک رہی ہے جس سے انکا چلنا و اس علاقہ میں قیام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مرد و زن دیر شام کو سڑک پر آئے جنھوں نے بتایا کہ اگر جلد از جلد دیوار نہ لگائی گی تو وہ کل سے سڑک بند کرکے احتجاج کرینگے۔ انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انکی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔
ہائی وے اتھارٹی کے خلاف لوگ سرپااحتجاج
