اوڑی// کنٹرول لائن پر واقع گوالٹہ گورنمٹ بائزہائی سکول کی خستہ حالت کی وجہ سے زےر تعلےم طلباءکا مستقبل داو پر لگا ہے۔ گورنمٹ مڈل سکول 2005 کے تباہ کن زلزلہ مےں مکمل طور تبا ہوگےا جس کے بعد ائر فورس نے اےک عارضی شےڈ تعمےر کےا جس مےں 100کے قرےب طباءتعلےم حاصل کرتے ہیں۔لوگو ں کے مطابق شےڈ کا چھت مکمل طور ٹوٹ جانے کی وجہ سے معمولی بارشوں کے دوران پانی نیچے ٹپکتا ہے جس سے طلاب کی تعلےم متاثر ہوتی ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ اگرچہ 2011 مےں محکمہ تعلےم نے مڈل سکول کا درجہ بڑھا کر ہائی سکول کا درجہ دےا تھا اور 2012 مےں نئی عمارت تعمےر کرنے کا کام شروع کےا مگر کچھ مہےنوں کے اندر عمارت کی چار دےواری مکمل کر کے تعمےر کا کام ر وک دےا گےااور 5 سال مکمل ہوگئے مگر عمارت کی تعمےر دوبارہ شروع نہیں کی گئی ۔لوگوںکاکہنا ہے کہ اگر چہ سکول کا درجہ بڑھا کر ہائی سکول کیاگیامگر تدرےسی عملے کی کمی کی وجہ سے بچو کی تعلےم متاثر ہو رہی ہے۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ سکول مےں انگلش، سائنس اور حساب کا کوئی استاد نہےں ہے جبکہ ہےڈماسٹر کی کرسی کئی برسوں سے خالی ہے اورنہ ہی کوئی چپراسی تعےنات ہے۔لوگوںاکہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلم کے اعلیٰ حکام کی نوٹس مےں معاملہ لانے کے باوجود بھی کوئی سنوائی نہےں ہوئی ۔ لوگوں نے رےاستی وزےر تعلےم سےد الطاف بخاری سے اپےل کی کہ وہ ذاتی مداخت کر کے مسئلہ کا ازالہ کرے۔