جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں گورنمنٹ ہائی سکول مٹھی میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اسکول کے ہیڈ ماسٹرنے پروگرام کی صدارت کی اور جے ایم سی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا آغاز سکول کے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے جے ایم سی کے نمائندہ ماسٹر زور آور سنگھ کو کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے اپنے خطاب میں سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دی۔ انہوں نے طلاب اور عملہ کو کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے انہیںاپنے گھروں میں اسے بنانے کی ترغیب دی ۔ اس موقعہ پر سکول کے ہیڈ ماسٹر نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دینے کے لئے جے ایم سی ٹیم کی ستائش کی۔ طلاب کو کوڑا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ اور انہیں پالی تھین بیگوں کااستعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ۔ طلاب نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔ انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔