جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعرات کے روز یہاں انٹر نیشنل دہلی پبلک سکول سنجوانی،جموںکے چیر مین سمندر سنگھ کی قیادت میں ادارے میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا،تاکہ ادارے اور سماج سے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جا سکے ۔اس سلسلہ میں جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ماسٹر زور آورسنگھ نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پر ایک لیکچر دیا۔انہوں نے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے متعدد طریقے بیان کئے۔سکول کی پرنسپل شریمتی رندیپ وزیر نے جے ایم سی کے ماہر کی جانب سے لیکچر دینے کی ستائش کی ،سکول کے طلاب نے اس موقعہ پر لوگوں سے پالی تھین کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کارڈٖی نیٹر میڈم گونیت نے پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے طالبات و دیگر لوگوں کے بیٹھنے کی نشست کا اہتمام کیا۔پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و جے ایم سی ٹیم کے دیگر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔