جموں//تحصیل بھلوال کے تحت آنے والے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول رابطہ کی طالبات نے بی ایس ایف کی جانب سے منعقدہ ہاف میراتھن میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا۔اس دوران مذکورہ دوڑمیں ہائرسکینڈری سکول رابطہ کی ریتادیوی اول پوزیشن پررہیں اوران کو منتظمین کی جانب سے 25ہزارروپے نقدی اورٹرافی ، ریکھادیوی ،چوتھی پوزیشن پررہیں اوراسے 8ہزارروپے نقدی اورٹرافی جبکہ منی میراتھن(5000میٹر) میں بھوانی دیوی دوسرے مقام پررہیں اوراسے 8ہزارروپے نقدی اورٹرافی اوروینا دیوی تیسرے مقام پرفائزہوئیں اوراسے 6ہزارروپے نقدی اورٹرافی کے انعامات سے نوازاگیا۔ طالبات کی عزت افزائی کیلئے ہائرسکینڈری سکول رابطہ میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں سکول پرنسپل اشوک کمارڈوگرہ اورعبدالغفارودیگرعملہ نے طالبات کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی تمناکااظہارکیا۔