بھدرواہ //ایجوکیشنل ،اینوائرنمنٹل ،سوشل سپورٹس اینڈکلچرل سوسائٹی نے صوبہ جموں کے سرمائی زون کے ہائرسکینڈری سکولوگوں میں اکیڈمک انتظامات کے تحت تدریسی عملے کی تعیناتی میں تاخیرپرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں سوسائٹی کے چیئرمیں ایوب زرگرنے کہاکہ اکیڈمک سیشن شروع ہوئے ایک ماہ کاوقت گذرچکاہے لیکن ابھی تک محکمہ تعلیم نے اکیڈمک انتظامات کے تحت تدریسی عملے کوتعینات نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے ہائرسکینڈری سکولوں کے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثرہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تدریسی عملے کوتعینات نہ کرناطلباء کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام نے ہزاروں طلباء کے مستقبل کودائوپرلگادیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں اپ گریڈ کئے گئے ہائرسکینڈری سکولوں میں بھی عملے کی تعیناتی عمل میں نہیں جارہی ہے جس سے طلباکی اُمیدیں دم توڑرہی ہیں اوروہ پریشانیاں جھیلنے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف محکمہ تعلیم سکولوں میںاوقات کی پابندی کاہفتہ منارہاہے دوسری طرف طلبا کوتدریسی عملہ سے محروم رکھاجارہاہے ۔انہوں نے انتظامیہ بالخصوص محکمہ تعلیم کے صلاحکارسے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کوہدایات دیں کہ وہ اکیڈمک انتظامات کے تحت تدریسی عملے کی تعیناتی عمل میں لائیں۔