بانجول //گیمبیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اداما بارو نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان کے حریف امیدوار کو محض 28 فیصد ووٹ مل سکے۔ ان انتخابات کو اس مغربی افریقی ریاست میں فقط 4 سال پرانی جمہوریت کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ یحییٰ جامے کے بغیر پہلا الیکشن تھا۔ انہوں نے کئی برسوں تک ا?مرانہ طور پر سربراہ مملکت کی حیثیت سے حکومت کی۔