سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سید علی شاہ گیلانی پر ان کی تحویل سے مبینہ طور غیر قانونی طور برآمد کئے گئے دس ہزار امریکی ڈالر بر آمد کرنے پر 14.4لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس دوران ادارے نے گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ کی پوچھ تاچھ کے بھی احکامات صادرکر کے محمدیاسین کی ملک کی تحویل سے بھی غیر ملکی کرنسی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات مکمل ہوچکی ہے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ محمدیاسین ملک کی تحویل سے بھی غیر ملکی کرنسی بر آمد کی گئی تھی اور ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ادھردلی کی ایک عدالت نے ای ڈی کو گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ سے پوچھ تاچھ کی اجازت دیدی ہے۔خیال رہے الطاف احمد شاہ دلی کے تہار جیل میں مقید ہیں۔
گیلانی پر14لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد
